واشنگٹن (3 ستمبر 2026): امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کرنے پر غور کر رہے ہیں۔دی وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کیلیے معاشی پابندیوں کو ترجیح دے رہے ہیں، دوسری طرف امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی کی مدت میں اضافہ کر دیا، عسکری تعیناتی میں اضافے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلیے صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔یہ بھی پڑھیں: امریکا اب جہنم کی گہرائیوں سے نکلنے میں ناکام رہے گا: محسن رضائیرپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا میں مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ برتری کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر سیاسی دباؤ بڑھ رہا ہے، جنگ کے خلاف منفی عوامی رجحان کو بھی امریکی انتظامیہ پر بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ سیاسی دباؤ کے باوجود خطے میں امریکی جنگی جہازوں اور دفاعی نظام کی موجودگی بدستور برقرار ہے، طویل سفری اور جنگی تعیناتی کے باعث امریکی فوجیوں پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔