پاکستان کی ’فینٹاسٹک‘ چائے پینے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

Wait 5 sec.

نئی دہلی(3 ستمبر 2026): پاکستان کی فینٹاسٹک چائے پینے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔فروری 2019 میں پاک بھارت فضائی معرکے کے دوران پاکستان میں گرفتار ہونے والے انڈین ایئر فورس کے سابق گروپ کیپٹن اور ویر چکر ایوارڈ یافتہ پائلٹ ابھینندن ورتھمان نے بھارتی فضائیہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھینندن نے گوا کی ایک نجی علاقائی ایئر لائن میں بطور کمرشل پائلٹ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق 43 سالہ ابھینندن نے اسی سال مارچ کے اختتام پر بھارتی فضائیہ چھوڑی تھی اور اگست کے مہینے میں نجی ایئر لائن میں شامل ہوئے۔تاہم متعلقہ نجی ایئر لائن ‘فلائی 91’ کے ترجمان نے کسی بھی ملازم کی ذاتی معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔’’خواجہ آصف کی قسمت میں صرف ڈیسک بجانا لکھا ہے‘‘ اسد قیصر کا ابھینندن کی واپسی پر اعتراض پر جوابیاد رہے کہ مارچ 2024 میں قائم ہونے والی یہ ایئر لائن اے ٹی آر 72-600 طیاروں کا فلیٹ چلاتی ہے اور اس کے اہم مراکز گوا اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔فروری 2019 میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے دوران بھارتی ایئر فورس کے ونگ کمانڈر (اب گروپ کیپٹن) ابھینندن ورتھمان کا مگ 21 طیارہ پاکستان ایئر فورس کے ساتھ فضائی جھڑپ میں تباہ ہو گیا تھا۔ابھینندن نے پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی حدود میں لینڈ کیا جہاں مقامی لوگوں اور پاکستانی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔تقریباً 60 گھنٹے یعنی تین دن تک پاکستان کی تحویل میں رہنے کے دوران ان کا وہ یادگار ویڈیو کلپ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی چائے کو ‘فینٹاسٹک’ قرار دیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کے تحت یکم مارچ 2019 کی رات ابھینندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔