امریکی عوام کی خواہش نہیں کہ آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کا نام دیا جائے، برنی سینڈرز

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ امریکی عوام یہ خواہش نہیں رکھتے کہ آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا جائے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کہ وہ اپنے طور پر آبنائے ہرمز کا نام آبنائے امریکا رکھنے کے بعد اب اسے آبنائے ٹرمپ رکھ دیں پر ردِعمل کا اظہار کیا۔برنی سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ صدر ہیں، پاگل بادشاہ نہیں، اس لیے صدر کے طور پر ہی کام کریں۔رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ غیرقانونی ایران جنگ کا اب خاتمہ ہوجائے۔شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر ’خوش‘ ہوں: ٹرمپامریکی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ نے ایک گیلن ڈیزل کی قیمت پانچ اعشاریہ چھ نو ڈالر کردی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت فی گیلن چار اعشاریہ ایک دو ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔