(4 ستمبر 2026): مصنوعی ذہانت انسان پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہی ہے ایک ہیومنائیڈ روبوٹ اسٹور میں آنے والے گاہک سے لڑ پڑا۔یہ عجیب وغریب واقعہ روس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور میں پیش آیا، جہاں انسان نما روبوٹ کے درمیان باقاعدہ جھڑپ ہوئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان گاہک اسٹور میں آتا ہے اور قریب جا کر وہاں کھڑے روبوٹ کو دھکا دیتا ہے۔اس کے بعد روبوٹ کا غصہ دیکھنے قابل ہے کہ وہ بالکل لڑاکا افراد کی طرح مذکورہ گاہک کو جواباً لاتیں مارنے کی کوشش کرتا ہے اور کئی داؤ پیچ آزماتا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ کے اشتعال انگیز رویے کے بعد اس کو قابو کرنا مشکل ہوتا ہے اور تین افراد مل کر اس کو بمشکل قابو کرتے ہیں اور پھر اس کو بند کیا جاتا ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/09/A-bizarre-video-from-a-technology-store-in-Russia-shows-a-humanoid-robot-appearing-to-fight-back.mp4 مذکورہ ویڈیو دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور ایک صارف نے تو کہا کہ اس روبوٹ نے شہرہ آفاق فلم ٹرمنیٹر کی یاد تازہ کر دی ہے۔