ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے۔ترجمان نے کہا کہ امریکا اپنے اقدامات کے اخراجات خود برداشت کرے کیونکہ خطےمیں امریکی فوج کو درپیش مشکلات کی جڑحکام کی غلطیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کے مسائل کی وجہ خودمختار قوم پر جارحیت کی غلط پالیسی ہے امریکا کےلیے مناسب راستہ یہ ہےکہ وہ زمینی حقائق تسلیم کرے، خطے سے امریکی انخلاہی علاقائی سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے۔بریگیڈیئرجنرل کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے نکلنے سے خود امریکی عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکیں گے۔عباس عراقچی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا پر عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ امریکا نے ابتدائی حملوں کے دوران عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کیں، جن کے نتیجے میں ان کے بقول بے گناہ ایرانی شہری شہید ہوگئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سوال کیا کہ ایران کسی ایسے جارح کے خلاف جواب دینے سے پہلے مزید کتنے وقت تک انتظار کرے جو نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ایران کی۔عراقچی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔