ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو کی فلائٹ ’6 ای 225‘ لینڈنگ کے بعد حادثہ کا شکار ہو گئی۔ طیارہ پارکنگ کے لیے جا رہا تھا، اسی دوران فلائٹ کا بریک سسٹم فیل ہو گیا، جس سے وہ رک نہیں سکا اور پارکنگ بے میں لگے پول/وی ڈی جی ایس سسٹم سے ٹکرا گیا۔ ٹکر سے طیارے کے اگلے حصے یعنی نوز سیکشن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔#BREAKING | मुंबई से श्रीनगर पहुंची फ्लाइट हादसे का शिकार, श्रीनगर एयरपोर्ट पर फ्लाइट का ब्रेक सिस्टम फेल@romanaisarkhan | @qasifm | @varunbhasinjihttps://t.co/SMm0dUypVm #SrinagarAirport #MumbaiSrinagarFlight #FlightAccident #FlightEmergency #ABPNews pic.twitter.com/JkwQ6yHcnu— ABP News (@ABPNews) September 4, 2026اس حادثہ کے بعد طیارہ میں سوار مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ حالانکہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ کے اراکین محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ مسافروں اور عملہ کے اراکین کو دستی سیڑھیوں کا استعمال کر کے محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر نکالا گیا۔ سبھی مسافروں کو طیارے سے اتار لیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اب اس واقعہ کی مکمل معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ نقصان کے باعث طیارے کو فی الحال پرواز بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کی معلومات اور اس سے متعلق حالات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے کی جائے گی۔ جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی صحیح وجہ کا پتہ چل سکے گا اور فی الحال ابتدائی طور پر وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کے بعد ایئرپورٹ کا کام کاج معمول کے مطابق چل رہا ہے اور فلائٹ کی آمد و رفت مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے۔ سری نگر ایئرپورٹ تمام مسافروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے محفوظ اور ہموار کام کاج یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو بھی انڈیگو مسافر طیارہ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ سے بنگلورو جا رہی انڈیگو کی فلائٹ ’6 ای 1302‘ کی مسقط میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلائٹ کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد طیارے کو احتیاطی طور پر مسقط ڈائیورٹ کیا گیا تھا۔