مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی ولی عہد اور مصری صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سکیورٹی کا حصہ ہے۔خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے، توانائی کی سکیورٹی یقینی بنانے اور بین الاقوامی تجارتی سپلائی چین کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔شادی کی تقریب پر حملے کا انتقام لیا جائے گا، پاسداران انقلابرپورٹس کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔