شادی کی تقریب پر حملے کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جے ڈی وینس

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب پر حملے کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکی فوج جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں پر حملے بند ہونے تک ایران سے مذاکرات نہیں ہونگے، گزشتہ روزآبنائے ہرمزسے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل گزرا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب پر حملے کا انتقام لیا جائے گا۔ایران میں شادی کی تقریب پر حملہ، امریکی سینٹ کام کی داخلی تحقیقات شروعپاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ مظلوم افراد کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حملے نے ایک بار پھر امریکا کا چہرہ بے نقاب کردیا، امریکا شہریوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے۔