تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کیلئے پہنچ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت اور تمام متعلقہ ادارے ایران کی حکومت کو گرانے اور اسے شکست دینے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ایران کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر تمام ادارے فعال ہیں اور اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران کے اندر کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے اور اسے ختم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اس وقت غزہ کے 60 فیصد علاقے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور اسرائیلی افواج مزید آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیل کا بنیادی مقصد حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا اور علاقے کو غیر عسکری بنانا ہے۔