امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب اچانک کیسے غائب ہو گیا؟

Wait 5 sec.

واشنگٹن (22 اگست 2026): آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا ایک جدید طیارہ اچانک غائب ہو گیا۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق امریکی فضائیہ کا ’ای تھری جی سینٹری‘ طیارہ ہنگامی سگنل جاری کرنے کے فوراً بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔طیارے کی آخری لوکیشن آبنائے ہرمز کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں یہ 19 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا، تاہم اب تک اس طیارے کو مار گرائے جانے یا تباہ ہونے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔رپورٹ کے مطابق، طیارے نے ہنگامی حالت کا عالمگیر کوڈ 7700 بھیجا جس کے بعد اس نے بائیس ہزار فٹ کی بلندی سے 17 ہزار 700 فٹ تک تیزی سے نیچے آنا شروع کیا۔ہمیں اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں میں اور تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا: کمانڈر پاسداران انقلابطیارے کے پائلٹس نے فوراً اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے اسے خلیج عمان اور آبنائے ہرمز سے دور جزیرہ نما عرب کے اندرونی فضائی راستے کی طرف موڑ دیا۔ماہرین کے مطابق ہنگامی کوڈ ڈبل سیون ڈبل زیرو کا مطلب انجن میں خرابی، آگ لگنا یا طبی ایمرجنسی ہو سکتا ہے، نہ کہ لازمی طور پر کوئی عسکری حملہ۔ بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ یہ طیارہ امریکی فضائیہ کا ایک انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے جو ہوا میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔