ایف ڈی سی ادویات 4 برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے منع، لیبل پر انتباہ لکھنا لازمی

Wait 5 sec.

چھوٹے بچوں کی صحت اور تحفظ کے حوالے سے مرکزی حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے 4 برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے ’کلورفینیرامائن میلیٹ‘ اور ’فینی لیفرین ہائیڈروکلورائیڈ‘ پر مشتمل ’فکسڈ ڈوز کمبینیشن‘ (ایف ڈی سی) کی تیاری، فروخت اور تقسیم پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت صحت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب ان دونوں اجزا پر مشتمل کسی بھی فارمولیشن کی تیاری یا فروخت نہیں کی جا سکے گی۔ ساتھ ہی کمپنیوں کے لیے یہ لازمی کر دیا گیا ہے کہ وہ ان ادویات کے لیبل پر واضح انتباہ تحریر کریں کہ اس کا استعمال 4 برس سے کم عمر کے بچوں پر نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘छोटे बच्चों की सुरक्षा को लेकर केंद्र सरकार का बड़ा क़दम चार साल से कम उम्र के बच्चों में क्लोरफेनिरामाइन मेलिएट और फिनाइलफ्राइन हाइड्रोक्लोराइड वाले फिक्स्ड डोज कॉम्बिनेशन (FDC) के इस्तेमाल पर रोक लगाई गई है, सरकार ने इन दवाओं के लेबल पर भी बच्चों के लिए इस्तेमाल न करने की… pic.twitter.com/gmrgFY3duB— डीडी न्यूज़ (@DDNewsHindi) August 22, 2026حکومت نے اس فیصلے کے پیچھے بچوں کی حفاظت کو سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ در اصل یہ فیصلہ ایک ’ایکسپرٹ کمیٹی‘ اور ’ ڈرگز ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ‘ (ڈی ٹی اے بی) کی سفارش کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں پایا کہ ’کلورفینیرامائن میلیٹ‘ اور ’فینی لیفرین‘ کا مرکب 4 برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 15 اپریل 2025 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت نے کلورفینیرامائن میلیٹ اور فینی لیفرین ہائیڈروکلورائیڈ پر مشتمل صرف کچھ مخصوص ایف ڈی سی پر ہی پابندی عائد کی تھی، جس میں عمر سے متعلق انتباہ بھی شامل تھا۔ لیکن تازہ نوٹیفکیشن کے ساتھ حکومت نے اس ضابطے کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اب یہ پابندی ان دونوں اجزا پر مشتمل تمام طرح کی فارمولیشنز پر نافذ ہوگی، خواہ وہ کسی بھی برانڈ یا خوراک میں ہوں۔مدھیہ پردیش میں کف سیرپ نے لی ایک اور جان، بیتول میں 4 سالہ معصوم کی علاج کے دوران موتنئے نوٹیفکیشن کے مطابق سبھی مینوفیکچررز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان فارمولیشنز سے متعلق لیبل، پیکیج انسرٹ اور تشہیری مواد پر واضح طور پر یہ انتباہ لازمی طور پر تحریر کریں: ’’فکسڈ ڈوز کومبینیشن کا استعمال 4 برس سے کم عمر کے بچوں پر نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ یہ نوٹیفکیشن ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کی دفعہ 26 اے کے تحت عوامی مفاد میں جاری کیا گیا ہے اور یہ آفیشل گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد اب بازار میں فروخت ہونے والے نزلہ، زکام کے کئی مقبول سیرپ اور ادویات کے متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کا استعمال عام طور پر چھوٹے بچوں کے لیے کیا جاتا تھا۔