کویت سٹی: کویت کے سیکیورٹی اداروں نے جابر الاحمد کے علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز سے ڈیزل چوری کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے چار مقدمات کو حل کرتے ہوئے چار بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے جدید ٹیکنالوجی اور ٹاورز کی نگرانی کے ذریعے تفتیشی عمل کو تیز کیا، جس کے بعد ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان مذکورہ ٹاورز کی دیکھ بھال کرنے والی ایک کنٹریکٹ کمپنی کے ملازم تھے۔ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹاورز سے مختص شدہ مقدار سے زیادہ ڈیزل چوری کرتے تھے۔ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ اضافی ڈیزل کا کچھ حصہ دوسرے ٹاورز کی کمی پوری کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے، جبکہ باقی ماندہ ڈیزل کو غیر قانونی طور پر فروخت کردیا کرتے تھے۔تحقیقات کے دوران گرفتار چاروں بھارتی تارکینِ وطن نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ دو سالوں سے مختلف مقامات پر یہ چوری اور توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں جلد ہی متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹس: شارجہ پولیس کا اہم اعلان سامنے آگیاوزارتِ داخلہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے یا عوامی انفراسٹرکچر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔