اسرائیل کے خلاف مزاحمت نہیں رکے گی، حزب اللہ کا امریکی پابندیوں پر جواب

Wait 5 sec.

بیروت (22 اگست 2026): حزب اللہ نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں اسرائیل کے خلاف ہماری مزاحمت کو نہیں روک سکتیں۔حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں اور غیر منصفانہ درجہ بندیاں ہمیں مزاحمت کے راستے اور لبنان اور لبنانی عوام کے اپنے سر زمین، خود مختاری اور وسائل کے دفاع کے حق سے نہیں ہٹا سکتیں۔تنظیم نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا قریبی اور برادرانہ تعلق ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن نے حزب اللہ پر ایران کے مفادات کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔فوجی اے آئی ایپلیکیشنز کی ترقی، یو اے ای امریکی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلانامریکی محکمۂ خزانہ نے گزشتہ روز حزب اللہ کی قانونی درجہ بندی میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ ایرانی حکومت کے مفادات کی نگہبانی کرتا ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کی قیادت میں کام کرتا ہے۔امریکا نے مزید 10 افراد پر بھی نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو رقوم منتقل کرنے والے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسے ’’اپنی لبنانی شناخت اور حب الوطنی کی تصدیق کے لیے کسی کی ضمانت یا توثیق کی ضرورت نہیں۔‘‘