کولمبو ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، سری لنکا نے 8 وکٹ کے نقصان پر بنا لیے 265 رنز، فالو آن سے بچنے کے لیے 39 رنز درکار

Wait 5 sec.

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن تک ہندوستان نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 9/503 کے اسکور پر ڈکلیئر کر دی، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز ہی بنا سکی ہے۔ اب اسے فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 39 رنز درکار ہیں۔کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندوستان کے 503 رنز کے جواب میں سری لنکا نے محض 8 رنز پر گنوا دیے 2 وکٹٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 9/503 کے اسکور پر ڈکلیئر کی۔ ہندوستان نے 66 کے اسکور پر اپنی 2 وکٹیں گنوا دی تھیں، جس کے بعد کپتان شبھمن گل نے دیودت پڈیکل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کو 186 کے اسکور تک پہنچایا۔ گل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پڈیکل نے محاذ سنبھالتے ہوئے رویندر جڈیجہ کے ساتھ 74 رنز کی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 281 رنز تک پہنچایا۔ پڈیکل 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پہلے دن ’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہونے کے بعد اگلے دن دوبارہ بلے بازی کے لیے اترنے والے رشبھ پنت نے دھرو جوریل کے ساتھ 112 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ جوریل 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ پنت نے 63 رنز کی اننگ کھیلی۔ میزبان سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پربھات جے سوریہ اور کیشرا نوانتھا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ لہرو کمارا کے حصے میں آئی۔ہندوستان کے 509 رنز کے جواب میں سری لنکا نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 83.4 اوورس کا سامنا کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنا لیے۔ بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل جلد ختم کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 8 رنز بنا سکی تھی، جس کے بعد تیسرے دن اسے 35 کے اسکور پر کمل مشرا (19) کی صورت میں تیسرا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد پسندو سوریابندارا نے کپتان دھننجیہ ڈی سلوا کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کو 122 کے اسکور تک پہنچایا۔ کامندو مینڈس 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ٹیم نے 173 کے اسکور تک اپنی 7 وکٹیں گنوا دیں۔اس کے بعد سونل دنوشا نے محاذ سنبھالا۔ انہوں نے کیشرا نوانتھا کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت داری کی۔ نوانتھا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد سونل نے لہرو کمارا (ناٹ آؤٹ 8) کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 35 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کر کے ٹیم کی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ فی الحال سونل 137 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے اس اننگ میں مانو ستھار اور پرسدھ کرشنا نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج اور رویندر جڈیجہ کو 1-1 وکٹ ملی۔