بات تعلیم کی ہوگی، مساوات کی ہوگی، خوابوں کی ہوگی، سیکورٹی کی ہوگیپونے میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام شروع ہونے سے عین قبل کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں تقریب سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بات تعلیم کی ہوگی، مساوات کی ہوگی، خوابوں کی ہوگی، سیکورٹی کی ہوگی۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہے کہ راہل گاندھی خواتین کی تعلیم، مساوات، خوابوں اور سیکورٹی سے متعلق خصوصی گفتگو کرنے والے ہیں۔ پونے میں تقریب شروع ہونے ہی والی ہے اور سبھی کو اس وقت بے صبری سے راہل گاندھی کا انتظار ہے۔बात शिक्षा की होगी.. बराबरी की होगी सपनों की होगी.. सुरक्षा की होगी पुणे, महाराष्ट्र#ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/Jv1qVpByUi— Congress (@INCIndia) August 22, 2026پونے واقع کالج آف انجینئرنگ میں جمع خواتین لگا رہیں ’چھاتروں کی گونج، راہل گاندھی‘ کا نعرہراہل گاندھی تھوڑی ہی دیر میں پونے واقع ’اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج آف انجینئرنگ‘ پہنچنے والے ہیں۔ ان کا استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین کالج گراؤنڈ میں جمع ہیں اور ’چھاتروں کی گونج، راہل گاندھی‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہیں۔ کچھ طالبات ’بھید بھاؤ سے مکتی مانگے، چھاتروں کی گونج‘ کا نعرہ لگا رہی ہیں۔ پونے میں نوجوان لڑکوں کی ایک بڑی تعداد بھی راہل گاندھی کی اس مہم میں پوری طرح شریک نظر آ رہے ہیں۔ کچھ طالبات ’راہل جی کو مدد کرو، ہم تمھارے ساتھ ہیں‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔Rahul Gandhi: The Voice of Gen Z pic.twitter.com/POsBceRWxQ— Congress (@INCIndia) August 22, 2026’چھاتروں کی گونج پورے ملک کو سنانے آ رہے ہیں راہل گاندھی‘لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مہاراشٹر کے پونے پہنچ چکے ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ پونے واقع ’اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج آف انجینئرنگ‘ میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے تحت طالبات اور جین-زی خواتین سے گفتگو کرنے والے ہیں۔ اس تقریب کو لے کر نوجوان خواتین میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے اور کالج گراؤنڈ میں ہزاروں خواتین کی بھیڑ بے صبری سے راہل گاندھی کا انتظار کر رہی ہے۔ یہاں راہل گاندھی طالبات اور نوجوان خواتین سے ان کی کہانیاں سنیں گے، جس میں وہ بتائیں گی کہ موجودہ حالات میں ان کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تعلیمی، سماجی اور معاشی حالات پر بھی وہ اپنی باتیں رکھیں گی۔'छात्रों की गूंज' पूरे देश को सुनानेआ रहे हैं राहुल गांधी #ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/ZUBXBss9WZ— Congress (@INCIndia) August 22, 2026