ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے بعض زمینی علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے بعض زمینی علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ کردیا ہے۔میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو شدید معاشی اور فوجی مشکلات کا سامنا ہے، معاشی دباؤ بڑھانے کا مطلب یہ نہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن درست معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے۔یہ پڑھیں: مجھے ٹرمپ کے مقابلے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بات زیادہ قابلِ اعتبار لگتی ہے: ایرانی جنرلصحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ آیا ایران کے حوالے سے امریکی فوجی اختیارات محدود ہو گئے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق سابقہ دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق پورے خطے پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے اور اس میں زمینی علاقے بھی خاصے اندر تک شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن موجودہ تنازع میں ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔