لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے چوتھے مرحلہ میں شرکت کے مقصد سے پونے پہنچ چکے ہیں۔ پونے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے، اور اب سبھی کو انتظار ہے کہ وہ طالبات و نوجوان لڑکیوں کی کہانیاں پورے ملک کے سامنے سنیں۔ آج پونے کے اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج گراؤنڈ میں ہزاروں طالبات و جین-زی لڑکیاں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام میں شرکت کرنے والی ہیں، اور اس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ کئی لڑکیاں راہل گاندھی کے سامنے نہ صرف اپنے مسائل رکھیں گی، بلکہ ان کے ساتھ پیش آئے واقعات اور تفریق کی داستان بھی سنائیں گی۔LoP Shri @RahulGandhi received a warm welcome at Pune Airport.He will soon join the Chhatron Ki Goonj event to hear the girls' stories, dreams and struggles. pic.twitter.com/0FN4uyf5Jo— Congress (@INCIndia) August 22, 2026قابل ذکر ہے کہ کانگریس پونے میں ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لگاتار تشہیری مہم چلا رہی ہے۔ کئی سوشل میڈیا پوسٹس میں طالبات اور جین-زی لڑکیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس پروگرام سے آن لائن جڑیں تاکہ خواتین کی آواز کو بلند کرنے میں آسانی ہو۔ اپنی ایک پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’آج پونے میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے پلیٹ فارم سے طالبات حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ ساتھ ہی تعلیم، روزگار، سیکورٹی، مواقع جیسے اہم ایشوز پر بے باکی سے اپنی بات رکھیں گی۔ اس لیے آپ سبھی اس ڈائیلاگ کا حصہ بنیں اور طالبات کی آواز کو مضبوطی دیں۔‘‘Pune, Are You Ready To Hear The Goonj?#ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/utRmI6NHPC— Congress (@INCIndia) August 22, 2026’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے تحت پونے میں منعقد ہونے جا رہے اس پروگرام میں یوں تو راہل گاندھی نوجوان خواتین سے گفت و شنید کریں گے، لیکن کانگریس مجموعی طور پر خواتین کے مسائل کو لے کر آواز بلند کر رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کی خواتین نے بہت کچھ برداشت کر لیا ہے۔ اکثر ناانصافی کا ’روایت‘ کے نام پر دفاع کیا جاتا ہے، اور پدرشاہی کو ’فکر‘ کی شکل دے دی جاتی ہے۔‘‘ سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’کسی لڑکی کو اپنی زندگی کے فیصلے دوسروں سے کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اس کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے۔‘‘pic.twitter.com/iIwFK8UTRD— Congress (@INCIndia) August 22, 2026کانگریس نے خواتین کے لیے جہیز کی جگہ خواب، زنجیر کی جگہ انتخاب کی خود مختاری، کم عمری میں شادی کی جگہ تعلیم، امتیاز کی جگہ وقار اور خوف کی جگہ آزادی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کی ہے۔ کانگریس نے اس آواز کو مضبوطی دینے کے مقصد سے سبھی سے ’چھاتروں کی گونج‘ مہم میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے، ساتھ ہی کہا ہے کہ ’’دنیا کو اپنے خوابوں، امنگوں، رائے اور جدوجہد سے آگاہ کریں۔ آئیے مل کر ایک ایسا ہندوستان بنائیں جہاں ہر لڑکی کو اپنا مستقبل منتخب کرنے کی آزادی ہو۔‘‘