ایم پی ایس سی ڈرگ انسپکٹر بھرتی منسوخ ہونے پر راہل گاندھی کا ردعمل- ’یہ طلبہ کی جیت ہے، انصاف نہیں‘

Wait 5 sec.

نئی دہلی/ممبئی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کی جانب سے ڈرگ انسپکٹر (گروپ بی) کی پوری بھرتی کا عمل منسوخ کیے جانے کو طلبہ کی جدوجہد کی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی مہربانی نہیں بلکہ ان طلبہ کی کامیابی ہے جو مارچ میں ڈرگ انسپکٹر امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد سے مسلسل آواز اٹھا رہے تھے۔راہل گاندھی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مہاراشٹر کے طلبہ نے ایک لڑائی جیت لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نے دباؤ برداشت کیا، طعنے سنے اور مہینوں انتظار کیا، لیکن اپنی آواز اٹھانا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان سب پر فخر ہے۔تاہم، راہل گاندھی نے امتحان اور بھرتی کا عمل منسوخ کیے جانے کو مکمل انصاف ماننے سے انکار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’ایک امتحان کا منسوخ ہونا جیت ہے، انصاف نہیں‘‘۔ ان کے مطابق جب تک پرچہ لیک کرانے والوں کو سزا نہیں ملتی، طلبہ کی یہ لڑائی ادھوری رہے گی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ طلبہ کے لیے ابھی مزید لڑائیاں باقی ہیں اور وہ ہر لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پورے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر بچے کو بہتر تعلیم مل سکے اور ہر محنت کرنے والے کو اس کی محنت کا مناسب صلہ ملے۔راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ پونے میں منعقدہ اپنے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں طالبات نے ڈرگ انسپکٹر بھرتی امتحان میں پرچہ لیک کے معاملے پر اپنے مسائل بیان کیے تھے۔ ویڈیو میں ایک طالبہ نے کہا کہ اس معاملے نے ان کا دل توڑ دیا ہے اور ان پر گھر والوں، خود اور معاشرے کی جانب سے مسلسل دباؤ رہتا ہے۔ایک طالبہ نے مبینہ پرچہ لیک کے ذمہ دار شخص کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ گجرات فرار ہو گیا ہے۔ راہل گاندھی نے اسی ویڈیو کے ذریعے طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور ان کی جدوجہد کو اپنی تازہ پوسٹ سے جوڑا۔महाराष्ट्र के छात्रों ने एक लड़ाई जीत ली है।MPSC की ड्रग इंस्पेक्टर परीक्षा और पूरी भर्ती प्रक्रिया रद्द हुई - यह सरकार की मेहरबानी नहीं, उन छात्रों की जीत है जो मार्च में ड्रग इंस्पेक्टर परीक्षा के पेपर लीक के बाद से डटे रहे।दबाव झेला, तानें सुने, महीनों इंतज़ार किया - पर… https://t.co/KX6TtHdJWm pic.twitter.com/AkXIAMB7TG— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 26, 2026دریں اثنا، ’آج تک‘ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے مہاراشٹر ڈرگ انسپکٹر امتحان منسوخ کیے جانے کی اطلاع بھی سامنے رکھی۔ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے 22 مارچ کو ہونے والے ڈرگ انسپکٹر (گروپ بی) اسکریننگ امتحان میں بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک کے الزامات کی ابتدائی جانچ کے بعد پوری بھرتی کا عمل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امتحان منسوخ ہونے کے بعد مہاراشٹر میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت اور ایم پی ایس سی پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ این سی پی (شرد پوار) اور کانگریس نے پرچہ لیک کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم پی ایس سی کے چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔