وزیر اعظم مودی نے ’اسپیس اسٹارٹ اپس‘ کے سی ای او اور بانیوں سے کی گفتگو

Wait 5 sec.

بین الاقوامی خلائی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں اسپیس اسٹارٹ اپس کے سی ای اوز اور بانیوں سے گفتگو کی۔ اس بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نے بات چیت کی ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کے سب سے ہونہار اسپیس اسٹارٹ اپس سے ملاقات ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح ان کی توانائی اور بلند حوصلوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔ آپ کو ان کی سوچ اور مثبت نقطۂ نظر ضرور پسند آئے گا۔ مجھے ضرور بتائیں، ہندوستان کے خلائی سفر کے بارے میں آپ کو سب سے زیادہ کیا چیز خوش کرتی ہے۔‘‘Met India’s brightest space StartUps. As always, came away impressed by their energy and ambition. You would love their insights and optimism.Do tell me...what excites you most about India’s space journey? #NationalSpaceDay pic.twitter.com/d1pDC0UZ6p— Narendra Modi (@narendramodi) August 23, 2026وزیر اعظم نے تمام سی ای او اور بانیوں سے کہا کہ ’’آپ لوگوں نے ایک نئے شعبے میں ہمت دکھائی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ نے حکومت کی بات پر بھروسہ کیا۔ میرا ماننا رہا ہے کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں، اس پر قائم رہیں اور بار بار تبدیلی نہ کریں۔‘‘ ہندوستان کے پہلے اسپیس ٹیک یونیکورن کے سی ای او نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ ’’18 جولائی کو ہم نے ہندوستان کا پہلا نجی راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا، یہ ابھی شروعات ہے۔ اگلے سال ہم ہر ماہ ایک راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اس کے لیے 3 فیکٹریاں تیار ہیں۔ ان فیکٹریوں میں ایک ماہ میں ایک راکٹ بنانے کی صلاحیت ہے۔ میرا خواب ہے کہ ہر ہفتے اور پھر ہر دن ایک راکٹ لانچ کیا جائے۔‘‘ایک سی ای او نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ’’ہم نے ایک ایسا انجن بنایا ہے، جو دنیا کے جدید ترین انجنوں میں سے ایک ہے۔ اس انجن کا تجربہ جاری ہے۔‘‘ ایک دیگر سی ای او نے کہا کہ ’’اسپیس انڈسٹری کھلنے کے بعد امریکہ اور یورپ میں رہنے والے لوگ یہاں آکر کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہمیں بہت سے لوگوں کو ساتھ جوڑنا ہے۔ اس (خلائی) شعبے میں دنیا بھر کے لوگوں کو ہندوستان آنے کے لیے راغب کرنا ہوگا۔ آپ کی وجہ سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔‘‘ ایک دیگر سی ای او نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ’’ہم سیٹلائٹ کے انجن بناتے ہیں۔ عالمی سطح پر بہت اچھا ردعمل ملا ہے۔ برآمدات کے لیے ہندوستانی حکومت کی جانب سے بہت تعاون ملا ہے۔‘‘اس پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’تخمینہ کے معاملے میں ہم مد مقابل ہیں اور ٹیلنٹ کے معاملے میں تو کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ خطرہ مول لینے کی صلاحیت ہمارے ملک کے لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہم اپنی جگہ بہت تیزی سے بنا سکتے ہیں۔‘‘ اسپیس فارما اسٹارٹ اپ کے انترکش نے پی ایم مودی سے کہا کہ ’’ہم ہندوستان کے پہلے فارما اسٹارٹ اپ ہیں۔ ہم ایسے سیٹلائٹ بنا رہے ہیں، جو خلا میں جا کر ’فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ‘ کر سکیں اور اسے واپس لا سکیں۔‘‘