روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کار بم دھماکے میں ہلاک

Wait 5 sec.

ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ہلاک جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے جب اچانک دھماکا ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ فوجی افسر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے، جب کہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ کے آن لائن اخبار فونتانکا نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر کی ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کمیشن کی جانب سے واقعے کے بعد فوجداری مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔روسی حکام نے تاحال ہلاک ہونے والے شخص کی فوجی حیثیت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔یوکرین کے 9 شہروں پر روس کے حملےروسی ٹیلی گرام چینل ماش کی جانب سے بھی دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو فوجی اہلکار اور اس کی اہلیہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے ماضی میں اپنے اعلیٰ فوجی افسران اور یوکرین جنگ سے وابستہ افراد کے خلاف ہونے والے قاتلانہ حملوں کا الزام یوکرین پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔