امریکی صدر نے خود کو امریکا کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ملکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہام لنکن، واشنگٹن، ایف ڈی روزویلٹ، ولسن، جیفرسن اور جیکسن کو عظیم صدور کی فہرست میں شامل کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے عظیم صدور کے قریب ترین میں ٹی روزویلٹ، کلیولینڈ، ایڈمز اور پولک کو بھی شامل کیا۔دوسری جانب ٹرمپ نے کینیڈا سے متصل لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ”لیک امریکا“رکھنے کا حکم دے دیا۔ٹرمپ نے لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ”لیک امریکا”رکھنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جو کہ کینیڈا کے ساتھ جاری کشیدہ تجارتی جنگ میں اہم اقدام ہے۔ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ”لیک امریکا“ کا نام فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا۔عظیم جھیلوں کے بڑے نقشوں سے گھرے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ نام کی تبدیلی ”فوری طور پر مؤثر”ہو گی اور یہ کہ ان کے عملے نے ”تمام ضروری کاغذات، دستاویزات، باقی سب کچھ فائل کر دیا ہے۔