کویت: وزارت صحت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

Wait 5 sec.

کویت: کویت میں وزاتِ صحت نے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے 517 ادویات کی قیمتوں میں باضابطہ کمی کردی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزیرِ صحت ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی نے اس حوالے سے ایک نیا وزاریاتی حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت مختلف علاج و معالجے کے لیے استعمال ہونے والی سیکڑوں ادویات کی قیمتوں کو کم کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین فیصلے کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران قیمتوں میں کمی اور نظرِ ثانی کے دائرہ کار میں آنے والی ادویات کی کل تعداد 2,760 تک پہنچ گئی ہے۔کویت خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک میں اس پیشرفت کے ساتھ سب سے کم قیمت پر ادویات فراہم کرنے والا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی تکنیکی جائزوں اور بین الاقوامی و علاقائی منڈیوں کے موازنے کے بعد کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو منصفانہ اور مناسب قیمتوں پر معیاری ادویات تک با آسانی رسائی حاصل ہوسکے۔پاکستان اور کویت میں اہم معاہدہ طے پا گیاحکام کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں پر مسلسل نظرِ ثانی کا مقصد عوام کے لیے اعلیٰ معیار کی ادویات تک آسان اور ارزاں رسائی کو یقینی بنانا ہے۔