’رکشا بندھن‘ کے موقع پر پی ایم مودی، حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے پیش کی مبارکباد

Wait 5 sec.

آج ’رکشا بندھن‘ کا تہوار پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بھائی اور بہن کے درمیان رشتوں میں مٹھاس اور بھروسہ کی علامت اس تہوار کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی ملک کی عوام کو ’رکشا بندھن‘ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں اور بھائی-بہن کے رشتہ پر اپنا نظریہ بھی سامنے رکھا ہے۔रक्षाबंधन की बहुत-बहुत शुभकामनाएं। यह पावन पर्व आप सभी के जीवन में खुशहाली, समृद्धि और सफलता लेकर आए। स्नेह, अपनत्व और आपसी विश्वास की डोर सदैव अटूट बनी रहे, यही कामना है। pic.twitter.com/bfH7GRVwUe— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2026پی ایم مودی نے ’رکشا بندھن‘ کے پیش نظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’رکشان بندھن کی بہت بہت نیک خواہشات۔ یہ پاکیزہ تہوار آپ سبھی کی زندگی میں خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔ محبت، اپنائیت اور آپسی اعتماد کی ڈور ہمیشہ اٹوٹ بنی رہے، یہی دعا ہے۔‘‘ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’رکشا بندھن کا پاکیزہ تہوار بھائی-بہن کی محبت، بھروسہ اور اٹوٹ رشتے کا جشن ہے۔ یہ تہوار ہمیں آپسی احترام، مساوات اور ایک دوسرے کے تئیں ذمہ داری کے جذبہ سے بھی جوڑتا ہے۔‘‘रक्षाबंधन का पावन पर्व भाई-बहन के स्नेह, विश्वास और अटूट रिश्ते का उत्सव है। यह पर्व हमें आपसी सम्मान, समानता और एक दूसरे के प्रति जिम्मेदारी की भावना से भी जोड़ता है।जाति, धर्म और पंथ की सीमाओं से ऊपर उठकर बंधुत्व और सामाजिक सौहार्द का संदेश देने वाला यह त्योहार हमारे समाज की… pic.twitter.com/AMCwguxm1O— Mallikarjun Kharge (@kharge) August 28, 2026کھڑگے نے اس پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ ’’ذات، مذہب اور نسل کی سرحدوں سے اوپر اٹھ کر بھائی چارہ اور سماجی خیر سگالی کا پیغام دینے والا یہ تہوار ہمارے سماج کی خوبصورت روایات کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ راکھی کا یہ پاکیزہ بندھن سبھی ملکی باشندوں کی زندگی میں محبت، یکجہتی اور خیرسگالی کو مزید مضبوط کرے۔ سبھی کو رکشا بندھن کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘‘ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اس موقع پر جاری کردہ ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’رکشا بندھن کے موقع پر ملک کے سبھی باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات۔ اپنے پن کے دھاگوں سے بندھا بھائی-بہن کا یہ اٹوٹ رشتہ محبت اور اعتماد کے ساتھ مزید مضبوط ہو۔‘‘रक्षाबंधन की समस्त देशवासियों को हार्दिक शुभकामनाएं।स्नेह के धागों से बंधा भाई-बहन का यह अटूट रिश्ता प्रेम और विश्वास के साथ और भी मजबूत हो। pic.twitter.com/Ccqn7JqHyU— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 28, 2026جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ’رکشا بندھن‘ کے موقع پر طویل پیغام ’ایکس‘ پر جاری کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’رکشا بندھن کے پاکیزہ تہوار پر سبھی کو پرخلوص مبارکباد، نیک خواہشات اور جوہار۔ رکشا بندھن صرف بھائی-بہن کی محبت اور بھروسہ کا تہوار نہیں، بلکہ یہ اس اٹوٹ رشتہ اور ذمہ داری کی بھی یاد دلاتا ہے جو ہماری فیملی اور سماج کو مضبوط بناتا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہماری ماؤں-بہنوں کا ہمیشہ سنہری تاریخ رہی ہے۔ جدوجہد کرتے ہوئے فیملی کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ کی تعمیر اور ملک کی ترقی میں بھی انھوں نے اپنا اہم کردار نبھایا ہے۔ جب ایک خاتون پڑھتی ہے، آگے بڑھتی ہے تو صرف ان کی زندگی نہیں بدلتی، بلکہ پوری فیملی اور سماج کو مضبوطی ملتی ہے۔ اسی بھروسہ کے ساتھ جھارکھنڈ حکومت ماؤں-بہنوں کو تعلیمی، معاشی و سماجی طور سے مضبوط بنانے کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔‘‘रक्षाबंधन के पावन पर्व पर सभी को हार्दिक बधाई, शुभकामनाएं और जोहार।रक्षाबंधन केवल भाई-बहन के स्नेह और विश्वास का पर्व नहीं, बल्कि यह उस अटूट रिश्ते और जिम्मेदारी की भी याद दिलाता है, जो हमारे परिवार और समाज को मजबूत बनाता है।हमारी माताओं-बहनों का सदैव स्वर्णिम इतिहास रहा है।… pic.twitter.com/Oxc0HFMGpu— Hemant Soren (@HemantSorenJMM) August 28, 2026اس پوسٹ میں ہیمنت سورین نے حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی کچھ اسکیموں کا بھی ذکر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مئیاں سمان یوجنا، پلاش، ساوتری بائی پھولے کشوری سمردھی یوجنا، پھولو-جھانو آشیرواد مہم سمیت کئی پیش قدمی ہماری ماؤں-بہنوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے، خود کفیل بننے اور وقار کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع دے رہی ہیں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’آئیے اس رکشا بندھن ہم عزم لیں کہ ہماری بیٹیاں پڑھیں گی، ہماری بہنیں آگے بڑھیں گے اور ہماری مائیں مضبوط ہوں گی، تبھی ہماری فیملی، ہمارا سماج اور ہمارا جھارکھنڈ اور ملک مضبوط ہوگا۔ آپ سبھی کو رکشا بندھن کی پرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘