ایرانی ہیکرز کا کامیاب حملہ، برطانیہ میں پاور پلانٹ بند

Wait 5 sec.

لندن (23 اگست 2026): ایرانی ہیکرز نے برطانیہ کے ایک چھوٹے پاور پلانٹ پر سائبر حملہ کیا ہے، جس کے باعث پلانٹ 4 دن تک بند رہا۔برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاور پلانٹ پر سائبر حملہ گزشتہ ماہ امریکی ریاستوں میں حملوں کے وقت ہوا، اور سائبر حملے کے ذریعے پہلی بار کسی بجلی گھر کو بند کیا گیا۔سیکیورٹی وجوہ کے باعث سائبر حملے کے شکار پاور پلانٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر ملکی توانائی کے نظام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا، تاہم محکمہ برائے توانائی سلامتی اور نیٹ زیرو نے بجلی کمپنیوں سے رابطہ کر کے انھیں سائبر حملوں کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔امریکا نے اپنے ہر اتحادی کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، باقر قالیبافڈیلی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والا یہ حملہ ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے کیا تھا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حکومت اور نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر نے متاثرہ مقام کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔گزشتہ ماہ 12 ریاستوں میں پانی کی تنصیبات کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران کو طویل عرصے سے ایک قابلِ ذکر سائبر طاقت سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اگرچہ مغربی سائبر سیکیورٹی کی دنیا اس سال امریکا کے ساتھ ایران کے تنازع کے نتیجے میں ایرانی ریاست یا اس سے وابستہ ہیکرز کی جانب سے ممکنہ حملوں کے لیے تیار ہے، لیکن اب تک ایسی سرگرمی بہت کم دیکھنے میں آئی ہے۔