واشنگٹن (23 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ملکیت کا دعویٰ دہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر آبنائے کو نیا امریکی علاقہ قرار دینے والی تصویر پھر شیئر کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 اگست کو بھی آبنائے ہرمز کو نیا امریکی علاقہ ظاہر کرنے والی تصویر پوسٹ کی تھی، جب کہ 14 اگست کو خطاب میں آبنائے کو جلد امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔اب وہ اس دعوے سے ایک قدم آگے بڑھ کر ایران کے بعض زمینی علاقوں پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کرنے لگے ہیں، میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق پورے خطے پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے اور اس میں زمینی علاقے بھی خاصے اندر تک شامل ہیں۔ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے بعض زمینی علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰانھوں نے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ ایران کو شدید معاشی اور فوجی مشکلات کا سامنا ہے، معاشی دباؤ بڑھانے کا مطلب یہ نہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ آیا ایران کے حوالے سے امریکی فوجی اختیارات محدود ہو گئے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، اور کہا کہ واشنگٹن موجودہ تنازع میں ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔