ناروے کے بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Wait 5 sec.

ناروے: تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے پر راج کرنے والے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناروے کے شاہی محل کی جانب سے جمعہ 28 اگست 2026 کو تصدیق کی گئی کہ بادشاہ نے اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6:35 بجے اپنی آخری سانسیں لیں۔رپورٹس کے مطابق ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 1991 میں تخت نشین ہوئے اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے کے بادشاہ رہے۔ وہ یورپ کے سب سے معمر حکمران تھے اور انہیں ناروے میں ایک مقبول اور نسبتاً سادہ طرزِ زندگی رکھنے والے بادشاہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔گزشتہ کچھ عرصے سے ہیرالڈ صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، انہیں 17 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہیمولائٹک اینیمیا نامی خون کی بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔ بعد ازاں خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ریڈیو نے کنگ چارلس کے انتقال کی غلط خبر پر معافی مانگ لیرپورٹس کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ کے دنیا سے رخصت ہونے کے ساتھ ہی ان کے 53 سالہ بیٹے ولی عہد ہاکون نے آئینی طور پر ناروے کا تخت سنبھال لیا ہے۔