یو اے ای (28 اگست 2026): امریکا اور ایران کے درمیان 6 ماہ سے جاری کشیدگی کے کے دوران دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران امریکا جنگ شروع ہونے کے بعد رواں برس کی پہلی ششماہی میں دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق رواں برس کے ابتدائی چھ مہینوں میں 31.5 ملین مسافر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 46 ملین سے کم ہے۔واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ریکارڈ تعداد میں مسافر آتے ہیں۔یو اے ای جانے سے پہلے یہ اہم بات جان لیں!