مانچسٹر: برطانوی وزیرصحت جیمزفرتھ نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد (عید میلاد النبیؐ) کے جلوس میں شرکت کی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرصحت جیمزفرتھ کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبیؐ اتحاد بین المذاہب کی بہترین مثال ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت منانا میرے لیے اعزاز ہے، ہرسال بری کے میلاد جلوس میں خصوصی طور پر شرکت کرتا ہوں۔برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سنی اور شیعہ مسلمان اتحاد و یکجہتی کے ساتھ میلاد کی تقریب مناتے ہیں، دنیا بھر میں مسالک کے درمیان تقسیم کے برعکس بری میں اتحاد کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔2027 کے عازمین حج پر بڑی پابندی عائداُن کا مزید کہنا تھا کہ میلاد جلوس کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔