تہران (24 اگست 2026): ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے سے متعلق بل منظور کر لیا۔پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم قشقاوی کے مطابق آج کے اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق بل کی منظوری دی گئی، جس میں آبنائے ہرمز میں سلامتی اور ترقی یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق بل میں جہازوں کو سمندری، ماحولیاتی اور حفاظتی خدمات کی فراہمی شامل ہے، جب کہ انشورنس کی سہولت اور طے شدہ شرائط کے تحت ایندھن کی فراہمی بھی بل کا حصہ ہے۔آبنائے ہرمز: ٹرمپ نے ’’امریکی علاقے‘‘ کی تصویر شیئر کر دیقشقاوی نے بتایا کہ فیس ان ممالک کے جہازوں سے وصول کی جائے گی جنھیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔ ان کے مطابق فیس کی ادائیگی ایرانی ریال یا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مقرر کردہ کسی دوسری کرنسی میں کی جا سکے گی۔