لندن : ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے معاہدے کی خبروں پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 1.30 فیصد کمی کے بعد 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت 1.46 فیصد کم ہو کر 81.02 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی کی صورتحال میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے، جس سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور قیمتوں میں اس گراوٹ کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔