ٹرمپ کا ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو سزادینے کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا خواہاں نہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک ایران کے ساتھ تجارتی و کاروباری تعلقات قائم رکھیں گے، امریکہ انہیں سزا دے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا ملاقات کے خواہاں نہیں ہیں۔تاہم، خطے میں کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر روس کا رویہ کافی مثبت اور اچھا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر، بالخصوص چین اور ایران کے تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔