دہلی-این سی آر میں آج صبح سے ہو رہی موسلادھار بارش نے حالات انتہائی خراب کر دیے ہیں۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے اور طویل ٹریفک جام نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ شدید بارش کے باعث اب تک 2 بین الاقوامی پروازوں سمیت 14 پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے۔ ان میں سے 12 کو دہلی سے جے پور ایئرپورٹ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔Heavy rain lashes Delhi; visuals from Parliament street. pic.twitter.com/67dKCcU6YJ— News Arena India (@NewsArenaIndia) August 24, 2026قابل ذکر ہے کہ دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح سے ہی شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ اور درمیانی بارش کے لیے یلو الرٹ پہلے ہی جاری کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ آندھی، طوفان، بجلی کڑکنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسے میں پروازوں کے آپریشن پر بھی اثر پڑا ہے اور دہلی ایئرپورٹ سے اب تک 14 پروازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔ خراب موسم کو دیکھتے ہوئے اسپائس جیٹ، ایئر انڈیا، انڈیگو سمیت دیگر ایئرلائنز نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے بعد کی پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں مسافر گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پروازوں کا اسٹیٹس چیک کر لیں۔#WATCH | Students wade through a severely waterlogged street in the Sangam Vihar area amid heavy rainfall in Delhi today pic.twitter.com/78O5kwdYQB— ANI (@ANI) August 24, 2026شدید بارش کے بعد دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے ٹریفک جام بھی لگ گیا ہے۔ سنگم وہار کے قریب ایم بی روڈ پر شدید جام کی خبر ہے۔ وایو سینا آباد اور سنگم وہار کے درمیان بھی ٹریفک کی رفتار کافی سست ہے اور لوگ تقریباً ایک گھنٹے تک پھنسے رہے۔ اس جام کا اثر دہلی ایئرپورٹ، دفاتر اور ساکیت کورٹ جانے والے لوگوں پر پڑا۔ نوئیڈا میں نیشنل ہائیوے 9 پر بارش کے دوران ہنڈن ندی کے قریب چھجارسی کٹ پر گاڑیوں کے دباؤ کے باعث جام لگ گیا۔ گروگرام میں بھی کچھ ہی گھنٹوں کی بارش کے بعد سڑکوں پر 2 سے 3 فٹ تک پانی بھرنے سے ٹریفک کا نظام پوری طرح درہم برہم ہو گیا۔ دہلی-جے پور ایکسپریس وے، سوہنا روڈ، اولڈ دہلی روڈ اور ریلوے روڈ پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ راجیو چوک انڈر پاس اور فلائی اوور کے آس پاس گاڑی چلانے والے تقریباً ایک گھنٹے تک جام میں پھنسے رہے۔