ٹوکیو: جاپان میں ٹرین کے 4 افراد کو کچلنے کے واقعے پر پولیس نے چھاپا مار کارروائی شروع کر دی۔ٹوکیو کے شمال میں واقع توچِیگی پریفیکچر میں ایک ٹرین اسٹیشن کی پٹریوں پر کام کرنے والے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے توبُو ریلوے کے ایک ذیلی ادارے پر چھاپا مارا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ اس کمپنی کی غفلت کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔توچِگی پولیس نے اتوار کی صبح نِکو شہر میں تعمیراتی فرم کی پیشہ ورانہ غفلت کے شبے میں توبُو کینسیتسُو کی تلاشی لی۔ توبُو ریلوے نے ٹرین کی پٹڑیوں کے ساتھ اُگی گھاس پھوس ہٹانے کے لیے اس ادارے سے ذیلی معاہدہ کیا تھا۔حادثے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ریڈیو سیٹ قبضے میں لے لیے ہیں، پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا حادثے کے وقت ان مواصلاتی آلات کا درست طریقے سے استعمال کیا جا رہا تھا یا نہیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحفظ کے نام پر نئے آن لائن فراڈ سے ہوشیارتفتیش کار اب یہ جائزہ لیں گے کہ ریڈیو سیٹ کس طرح استعمال کیے جا رہے تھے، کیوں کہ خدشہ ہے کہ نگرانی پر مامور کارکنوں کے درمیان رابطے میں خرابی کے باعث یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ توبو کینسیتسو نے کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ ناقص رابطہ اور انتظامی ہم آہنگی کی کمی تھی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران معاہدوں کی دستاویزات سمیت مجموعی طور پر 30 اشیا قبضے میں لیں۔حادثہ جمعرات کو صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر ٹوبو نِکو لائن کے شِن-کانوما اسٹیشن پر پیش آیا۔ اس وقت چاروں کارکن ریلوے پٹڑی سے جھاڑیاں اور گھاس ہٹانے کا کام کر رہے تھے۔