شیوسینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی اب وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے آگے نکل چکے ہیں۔ سنجے راؤت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مہاراشٹر کی سیاست میں کئی معاملوں کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ راہل گاندھی اور سنجے راؤت کی ملاقات کے دوران مہاراشٹر کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔روہت پوار نے بھوک ہڑتال کر رہے قبائلی طلبہ کی آواز اٹھانے پر راہل گاندھی کا ادا کیا شکریہشیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر سنجے راؤت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر راہل گاندھی سے ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اپنی پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’آج دہلی کے 10 جن پتھ پر میری راہل گاندھی سے ملاقات ہوئی۔ ہم نے مہاراشٹر اور پورے ملک کے موجودہ حالات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ ان سے ملاقات کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ مودی، شاہ اور باقی سب کو بہت پیچھے چھوڑ چکے ہیں! جے ہند۔‘‘आज दिल्लीत १० जनपथ येथे श्री राहुल गांधीं यांच्याशी भेट झाली,महाराष्ट्र आणि देशातील घडामोडींवर सविस्तर चर्चा झाली,त्यांना भेटल्यावर खात्री पटते, मोदी शहा वैगेरे वैगेरेना त्यांनी खूप मागे टाकले आहे!जय हिंद! pic.twitter.com/2f8AKJRTXm— Sanjay Raut (@rautsanjay61) August 25, 2026واضح رہے کہ شیوسینا (یو بی ٹی) اور کانگریس اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہیں اور مہاراشٹر کی سیاست میں دونوں پارٹیوں کا اہم کردار ہے۔ اس سے قبل بھی سنجے راؤت نے راہل گاندھی کی تعریف کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ راہل گاندھی ایک بڑے قومی لیڈر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پونے میں قبائلی طلبہ تقریباً 20 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اگر راہل گاندھی نے یہ معاملہ نہیں اٹھایا ہوتا تو وہاں احتجاج کر رہے طلبہ پر کسی کی توجہ نہیں جاتی۔ اسی تحریک سے منسلک 2 قبائلی لڑکیاں آئیں اور راہل گاندھی کے سامنے اپنی بات رکھی۔ اس کے بعد پورے ملک کو مہاراشٹر میں قبائلی بچوں کی بدحالی کے بارے میں پتہ چلا۔#WATCH | Delhi: On Rahul Gandhi's letter to Maharashtra CM, Shiv Sena UBT MP Sanjay Raut says, "It has been nearly 20 days since tribal students in Pune have been on a hunger strike. Had Rahul Gandhi not raised this issue, no one would have paid attention to the students… pic.twitter.com/k24vWZjuHh— ANI (@ANI) August 25, 2026سنجے راؤت کے مطابق یہ واقعی شرمناک ہے کہ مہاراشٹر جیسی ریاست میں قبائلی بچوں کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ راہل گاندھی نے بالکل یہی معاملہ اٹھایا تھا۔ ساتھ ہی ان کے اسکالرشپ، فیس اور ہاسٹل کی سہولیات سے منسلک تشویش کا بھی اظہار کیا تھا۔ اس پر توجہ دینا دیویندر فڑنویس حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ایک قومی لیڈر ہیں، اگر انہوں نے یہ معاملہ اٹھایا ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟