’ٹرمپ انتظامیہ ایران کے تمام معاشی ذرائع ختم کرتی رہےگی‘

Wait 5 sec.

امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرتی رہےگی اور ایران کے مکمل تنہا رہنے تک معاشی ذرائع ختم کرتی رہےگی۔ایران پر نافذ نئی معاشی پابندیوں کے حوالے سے امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایرانی قیادت نے تسلیم کر لیا معاشی دباؤ اثر دکھا رہا ہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں معاشی مشکلات کا اعتراف کیا اور کہا کہ جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی چاہیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ باقرقالیباف نے بھی کہا فوجی طاقت کتنی ہی ہو عوام بھوکے ہوں تو ملک نہیں رہ سکےگا، قالیباف نےکہا معاشی ترقی اور ملکی پیداوارنہ ہو تو ملک قائم نہیں رہ سکےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف امریکا کا ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ (اقتصادی اخراج کی کارروائی) شروع ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے بتایا کہ ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیاں ایرانی تاریخ کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی۔اسکاٹ بیسینٹ کے مطابق اب ایران کے لیے ہر مالیاتی لائف لائن کو مستقل طور پر بند کیا جائے گا، ایران کو معاشی سہارا دینے والے ممالک اور عناصر کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران سے تعاون کرنے والے ممالک کو بھی امریکی گرفت کا سامنا ہوگا۔انھوں نے کہا نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد ایرانی نظام خود گھٹنے ٹیک دے گا، ایران کو ترسیلات زر کی کچھ ادائیگیوں کے لیے دیے گئے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اب ایک بالکل واضح انتخاب کا سامنا ہے اور اس کے سامنے صرف دو راستے ہیں، مکمل عالمی تنہائی اور محدود معیشت یا پھر معمول کے حالات کی طرف واپسی اور عالمی معیشت میں دوبارہ شامل ہونے کا موقع۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ’اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ایرانی وزیر خزانہ کا ردعملایرانی وزیر خزانہ علی مدنی زادہ نے کہا ہے کہ ایران امریکی اقدامات کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاری کر چکا ہے، وہ امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کی بہ جائے اپنی معیشت اور بین الاقوامی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ان پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔مدنی زادہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ایران نئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، وہ ہماری مالیاتی زندگی کی شہ رگیں منقطع نہیں کر سکتے۔