فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب پیرس کے قریب تھیم پارکس میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔فرانس اور سعودی عرب نے پیر کو پیرس کے قریب تین تھیم پارکس بنانے کے لیے چھ بلین یورو (7 بلین ڈالر) کی سعودی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جن میں سے ایک مانگا تھیم پر مشتمل ہو گا۔منصوبے کے معاہدے پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فرانس کے دو روزہ دورے کے دوران دستخط کیے گئے۔HRH the Crown Prince and the French President Witness the Exchange of Bilateral Agreements and MoUs at the Élysée Palace.#SPAGOV pic.twitter.com/4jgNblKnwv— SPAENG (@Spa_Eng) August 24, 2026فرانسیسی صدر کے دفتر نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے پیرس کے شمال مغرب میں تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر Cergy-Pontoise کے قریب تین تھیم پارکس کی تعمیر کی جائے گی۔صدر ایمانوئل میکرون نے ایکس پر "بے مثال اعلان” کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرکشش مقامات ایک "نئی عالمی منزل” ہوں گے۔اس منصوبے کی قیادت قدیہ سرمایہ کاری فرم کرے گی جو سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔