امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی تاریخ کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی جو ایران کو معاشی سہارا دے گا اسے بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ان اقتصادی پابندیوں کے بعد ایرانی نظام خود ہی گھٹنے ٹیک دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی معیشت کی ہر اُس رگ کو کاٹنا ہے جو اس رجیم کو سہارا دے رہی ہے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں ایران سےتعاون کرنے والے ملکوں کو امریکی گرفت کا سامنا ہو گا۔امریکی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایران کو ترسیلات زر کی کچھ ادائیگیوں کیلئے دیئے گئے لائسنس منسوخ کیے جارہے ہیں۔