تہران(22 اگست 2026): پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا۔ایران انٹرنیشنل کے مطابق احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ اس تیز رفتار فوجی تیاری کو دشمن کی موجودہ اور مستقبل کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے واحد دانشمندانہ اور مؤثر حکمتِ عملی سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میدانِ جنگ کو نئی نوعیت کی مشترکہ اور فوجی جارحیت کا سامنا ہے، تاہم ایران نے اپنے دشمنوں اور ایران کے بدخواہوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف ایک مضبوط دفاعی حصار قائم کرلیا ہے۔انہوں نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں ایک بے مثال اور بااثر طاقت بننے کا خواہاں ہے۔ ان کے یہ بیانات ایران کے قومی یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر وزیر دفاع کو بھیجے گئے ایک پیغام میں سامنے آئے ہیں۔آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کا علاقہ اُحد کی طرح دفاعی حیثیت رکھتا ہے، ایرانی نیول چیفدوسری جانب ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سردار سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کی اجازت نہیں دے گا۔تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کرے گا تاہم ملک پر کسی بھی فوجی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔