کینیڈا: کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گوردوارے پر حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایڈمنٹن میں سکھ گوردوارے پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کی عمر 75 اور 51 سال ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کینیڈین پولیس کے ہیٹ کرائمز یونٹ نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اسرائیل کا غزہ میں تھانے پر حملہ، 13 سالہ لڑکی اور 8 پولیس افسر شہیدگوردوارہ انتظامیہ کے مطابق حملہ آور نے پہلے مذہبی پیشوا اور پھر 1 معمر رضا کار کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔