تلنگانہ: دوا ساز کمپنی کے ری ایکٹر میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 9 زخمی

Wait 5 sec.

تلنگانہ کے یادادری بھونگیری ضلع کے ایک فارما کمپنی میں ری ایکٹر پھٹنے کے سبب پیش آئے حادثے میں2 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 9 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں 10 مزدور کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتہ (22 اگست) کو اس حادثے کی اطلاع دی۔ یہ حادثہ جمعہ کی دیر رات پیش آیا، جب پوچم پلی منڈل میں واقع اس یونٹ میں مزدوروں کی شفٹ تبدیل کی جا رہی تھی۔ ری ایکٹر میں دھماکے کے فوراً بعد یونٹ میں آگ لگ گئی، جس سے وہاں موجود مزدوروں میں افراتفری مچ گئی۔STORY | Two killed, nine injured in reactor blast at Telangana pharma unitTwo workers were killed and nine others were injured in a reactor blast incident at a pharma company in Yadadri Bhuvanagiri district of Telangana, police said on Saturday.READ: https://t.co/qpgl9OOZIe pic.twitter.com/RZN43DChuh— Press Trust of India (@PTI_News) August 22, 2026ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں 2 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2 مزدور 50 فیصد سے زیادہ جھلسنے کے باعث شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 7 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ افسر کے مطابق تمام زخمیوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ شدید جھلسنے والے مزدوروں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ان پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔دہلی میں کالکا جی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب ہوٹل میں لگی آگ، ایک کے بعد ایک 3 گیس سلنڈر دھماکےحادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ بجھائے جانے کے بعد یونٹ میں راحت اور بچاؤ کا کام مکمل کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔ فی الحال واقعے کی مزید جانچ جاری ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ری ایکٹر میں دھماکہ آخر کس وجہ سے ہوا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات کی تصدیق ہو سکے گی۔ فی الحال پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔