واشنگٹن(22 اگست 2026): وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں بال روم تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کو یہ اجازت دی ہے۔ اس سے قبل فیڈرل کورٹ نے کانگریس سے باقاعدہ منظوری نہ ملنے پر بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر پر ٹرمپ کو عدالتی جھٹکاعدالتی حکم کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ سے فوری مداخلت کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ چیف جسٹس کے حکم کے مطابق مقدمے کے حتمی اور مستقل فیصلے تک عبوری اجازت کا یہ حکم برقرار رہے گا۔صدر ٹرمپ کو بال روم بنانے اور نٹالی کیساتھ سفر میں دلچسپی ہے، سینیٹر جان اوسوف