راجستھان کے وزیر زراعت کروڑی لال مینا سوائن فلو میں مبتلا، ’ایس ایم ایس اسپتال‘ کے آئی سی یو میں داخل

Wait 5 sec.

راجستھان کے وزیر زراعت ڈاکٹر کروڑی لال مینا ایچ1این1، یعنی سوائن فلو یعنی وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہیں جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر صحت کی حالت پر اسپتال انتظامیہ مسلسل نظر رکھے ہوئی ہے اور ان کے ضروری ٹیسٹس بھی کرائے گئے ہیں۔राजस्थान के कृषि मंत्री किरोड़ी लाल मीणा स्वाइन फ्लू पॉजिटिव, ICU में भर्ती राजस्थान सरकार के कृषि मंत्री डॉ. किरोड़ी लाल मीणा की तबीयत बिगड़ने के बाद उन्हें जयपुर के सवाई मानसिंह अस्पताल में भर्ती कराया गया है. उनकी स्वाइन फ्लू रिपोर्ट पॉजिटिव आने के बाद अस्पताल में इलाज शुरू… pic.twitter.com/vGm26DvMcE— Zee News (@ZeeNews) August 26, 2026ایس ایم ایس اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری تازہ اپڈیٹ کے مطابق ڈاکٹر مینا کو میڈیکل آئی سی یو/آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر اور پوری طرح مستحکم بنی ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق انھیں ایس ایم ایس اسپتال کے میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے تحت ڈاکٹر آر کے بھین مال کی یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ سوائن فلو انفیکشن کے خطرے اور میڈیکل پروٹوکول کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرس نے کسی بھی رشتہ دار یا باہری شخص کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ایس ایم ایس میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر دیپک ماہیشوری نے وزیر زراعت کی صھت کا اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ سوائن فلو کے طے پروٹوکول کے تحت ڈاکٹر کروڑی لال مینا کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کی سبھی ضروری میڈیکل جانچ کرائی جا رہی ہے۔ علاج کے پورے طریقۂ کار پر میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر مہندر اگروال کی نگرانی میں بنی ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم 24 گھنٹے نظر رکھ رہی ہے۔#WATCH | Jaipur: Rajasthan Agriculture Minister Dr. Kirodi Lal Meena has been admitted to the Medical ICU ward at Sawai Man Singh (SMS) Hospital in Jaipur after testing positive for Swine Flu (H1N1). (Source: Kirodi Lal Meena's office) pic.twitter.com/xjTKdi5Y0W— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) August 25, 2026اس درمیان ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی سوائن فلو اور موسمی انفلوئنزا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث ریکھا گپتا حکومت بھی مستعد ہوگئی ہے۔ انفلوئنزا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو ایک ہنگامی جائزہ میٹنگ بھی بلائی تھی۔ یہ میٹنگ محکمہ صحت، دہلی میونسپل کارپوریشن، این ڈی ایم سی اور دہلی کینٹونمنٹ بورڈ کے سینئر افسران کے ساتھ کی گئی۔میٹنگ کے بعد دہلی کے وزیر صحت پنکج کمار سنگھ نے پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو اہم معلومات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال دہلی میں انفلوئنزا کے تقریباً 3,000 معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 2,308 معاملات سوائن فلو کے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دہلی میں ڈاکٹروں، اسٹاف یا دواؤں کی کوئی کمی نہیں ہے اور حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔دہلی میں سوائن فلو کے 2308 معاملے، وزیراعلیٰ نے بلائی ہنگامی جائزہ میٹنگواضح رہے کہ سوائن فلو کی علامات میں بخار، کھانسی، گلے میں خراش، سر درد، بدن درد اور تھکن شامل ہیں۔ اگر کسی کو تیز بخار، سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد یا الجھن کی کیفیت محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ راجستھان کے وزیر کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اب لوگوں میں سوائن فلو کو لے کر احتیاط مزید بڑھ گئی ہے۔