شدید تنازعہ کے بعد ’جیوا‘ نے کریتی سینن کے ’رکشا بندھن‘ والے اشتہار کو سبھی پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا

Wait 5 sec.

زیورات کے مشہور برانڈ ’جیوا‘ نے بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے ’رکشا بندھن‘ والے اشتہار کو سبھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ اس اشتہار میں کریتی سینن کے ذریعہ زیب تن کیے گئے لباس پر تنازعپ پیدا ہو گیا تھا۔ وہ رکشا بندھن کے اشتہار میں جس لباس میں نظر آئی تھیں، سوشل میڈیا صارفین انہیں لے کر ٹرول کر رہے تھے۔ جیوا نے بدھ (26 اگست) کو اس سلسلے میں بیان جاری کر صفائی پیش کی، لیکن بیان میں کہیں بھی ’لباس‘ کا ذکر نہیں کیا۔GIVA removes its Raksha Bandhan ad featuring actress Kriti Sanon. GIVA -- "We have the highest regard and deep respect for Indian culture, traditions and festivals. As a brand, we have always believed in celebrating these joyous moments with the entire family and this time we… pic.twitter.com/eTWv4Ax0uR— ANI (@ANI) August 26, 2026جیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم ہندوستانی ثقافت، روایات اور تہواروں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ایک برانڈ کے طور پر ہم ہمیشہ پورے خاندان کے ساتھ خوشیوں بھرے لمحات منانے پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ کمپنی نے آگے کہا کہ ’’اس بار ہم اپنے پالتو جانوروں کو بھی اس محبت اور جشن میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ اگر ہمارے حالیہ اشتہار سے غیر ارادی طور پر معاشرے کے کسی طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، تو یہ جان لیجیے کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ بالکل نہیں تھا۔‘‘ جیوا نے اس اشتہار کو سبھی پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’احترام کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے اس اشتہار کو تمام میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا لیا ہے۔ اس تہوار کے موسم میں آپ کو بہت ساری محبت اور مثبتیت ملے!‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ خواتین کو ٹرول کرنا بند کریں، اداکارہ کریتی سینن کی حمایت میں سامنے آئےقابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے مذکورہ اشتہار کے باعث تنازعات کا سامنا کر رہیں اداکارہ کریتی سینن کا دفاع کرتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ اپنی آزادی کا استعمال کرنے کے لیے خواتین کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خواتین کا لباس، ان کا کام اور کہیں آنے جانے کا فیصلہ ان کا حق ہے۔ خواتین کو اپنی آزادی کا استعمال کرنے پر ٹرول کرنا بند ہونا چاہیے۔