صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت ملک کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر اردو میں عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔ وہ لکھتی ہیں کہ ’’عید میلاد النبی کے مقدس موقع پر میں تمام اہل وطن بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘پی ایم مودی نے عید میلاد النبی کے موقع پر پیش کی مبارکباد، کھڑگے نے بھی بھائی چارہ کا دیا پیغاماپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو مزید لکھتی ہیں کہ ’’عید میلاد النبی کا تہوار پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ ان کی تعلیمات ہمیں عمدہ اخلاق اور فرض شناسی کے جذبے کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ آئیے، ہم پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ کے اعلیٰ اصولوں سے رہنمائی حاصل کریں اور ایک جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔‘‘عید میلاد النبی کے مقدس موقع پر میں تمام اہل وطن بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ عید میلاد النبی کا تہوار پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ ان کی تعلیمات ہمیں عمدہ اخلاق اور فرض شناسی کے جذبے کو…— President of India (@rashtrapatibhvn) August 26, 2026لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’عید میلاد النبی مبارک۔ سب کے لیے امن، خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’عید میلاد النبی کے موقع پر سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ امن، رحم، خوشی اور باہمی بھائی چارہ آپ کی زندگی کو روشن کرے۔ عید میلاد مبارک!‘‘Eid Milad-un-Nabi Mubarak.Wishing everyone peace, happiness, prosperity and good health. pic.twitter.com/ZYdCwzk7ag— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 26, 2026Warm wishes to everyone on Eid-e-Milad-un-Nabi.May peace, compassion, happiness and harmony light up your lives. Eid-e-Milad Mubarak! ✨ pic.twitter.com/w0Npq6fkwW— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 26, 2026کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے عید میلادالنبی کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’عید مبارک! میلاد النبی کے موقع پر سبھی کو دلی مبارکباد۔ یہ موقع سب کے لیے امن، خوشی، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سبھی کو عید میلادالنبی کی دلی مبارکباد۔ آپ سب صحت مند اور خوشحال رہیں، یہی میری دعا ہے۔‘‘ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آپ سبھی کو عید میلادالنبی کی دلی مبارکباد۔‘‘Eid Mubarak!Warm greetings on the occasion of Milad-un-Nabi. May this occasion bring peace, happiness, harmony and prosperity. pic.twitter.com/ZxKMRbAlLg— DK Shivakumar (@DKShivakumar) August 26, 2026ईद-ए-मिलाद-उन-नबी की सभी को दिली मुबारकबाद।आप सभी स्वस्थ और खुशहाल रहें, यही कामना करता हूं pic.twitter.com/xkaO91zKG4— Hemant Soren (@HemantSorenJMM) August 26, 2026pic.twitter.com/27EbkDbs6P— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 26, 2026