پیرس (25 اگست 2026): سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان 3.7 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے معاہدے ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے فرانسیسی کمپنیوں سے ممکنہ طور پر 3.7 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا اعلان کیا ہے۔یہ شراکت داریاں منصوبوں کی مدد، صلاحیتوں اور استعدادی کار کی ترقی، ٹیکنالوجی و جدت کی منتقلی اور سپلائی چینز کی لچک کو بڑھانے پر مرکوز رکھ کر بنائی گئی ہیں۔جو معاہدے کیے گئے ہیں، ان میں ڈرلنگ آلات کی ادارے کے سطح پر خریداری کا معاہدہ اور تیل و گیس کے شعبے کی پائپ لائنز کا معاہدہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ آرامکو ڈیجیٹل کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ صنعتی مصنوعی ذہانت اور ورچوئل ٹیکنالوجیز کی حد میں ممکنہ باہمی تعاون کا ڈھانچہ مستحکم کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے سعودی آرامکو کی سپلائی چینز کے نظام کو مضبوط بنانے، کاروبار کے تسلسل اور اس کی کارکردگی کو فروغ دینے، صنعتی مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے اور مملکت اور فرانس دونوں کے لیے معاشی فائدے کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔سعودی عرب پیرس کے قریب تھیم پارکس میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا