لکھنؤ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں مین پوری سے رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے ’استری سمان سمردھی یوجنا‘ کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے کہا کہ اگر ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو ’استری سمان سمردھی یوجنا‘ شروع کی جائے گی۔ اس منصوبہ کے تحت خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے دینے کا التزام کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے۔Lucknow, Uttar Pradesh: SP chief Akhilesh Yadav says, "Today, I assure you that where the 'Stree Samman Samriddhi Yojana' will be implemented, this is a resolve for the complete freedom of half the population (women). And under the Samajwadi government, work will be done to help… pic.twitter.com/x7BZ61KIMG— IANS (@ians_india) August 26, 2026سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اس موقع پر کہا کہ ملک اور سماج کی ترقی نصف آبادی کی ترقی کے بغیر ادھوری ہے۔ خواتین کے احترام، تحفظ اور معاشی خودمختاری کے لیے ان کی حکومت کے فیصلے ہمیشہ اہم رہے ہیں۔ انہوں نے ’استری سمان سمردھی یوجان‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نصف آبادی کو مکمل آزادی دلانے کا عزم ہے۔ اس منصوبہ کے تحت خواتین کو ہر سال 40 ہزار روپے دیے جائیں گے اور مستقبل میں اس رقم میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔اکھلیش یادو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماجوادی حکومت طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دے کر ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا کام کیا تھا۔ مستقبل میں انٹر پاس کرنے والی بیٹیوں کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی خواتین کی سیکورٹی سے کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لیے خواتین صرف ایک سیاسی نعرہ بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے آئندہ انتخاب میں خواتین ریزرویشن نافذ کرنے اور خواتین کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔میرٹھ طالبہ قتل معاملہ: متاثرہ خاندان سے ملے اکھلیش یادو، پولیس کارروائی پر اٹھائے سوالسابق وزیر اعلیٰ کے مطابق اتر پردیش میں نصف آبادی کے ساتھ سب سے زیادہ ناانصافی ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کے دوران شروع کی گئی 102 ایمبولنس خدمات کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ نظام پر بھی سوال اٹھایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی خواتین کے عدم تحفظ کے احساس کو دور کرنے اور نصف آبادی کو مکمل آزادی دلانے کے لیے کام کرے گی۔ اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ خواتین کو آزاد اور بے باک بننا چاہیے۔ خواتین کی آمد و رفت کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ طالبات کے لیے کارڈ کے ذریعہ میٹرو میں مفت سفر جیسی سہولیات دستیاب ہوں۔اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی ترقی پسند سوچ کے ساتھ لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے اور ’پی ڈی اے‘ اس کا جوڑنے والا نعرہ ہے۔ اس دوران انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھایا۔ اکھلیش یادو نے خواتین کے لیے اعلان کردہ ’استری سمان سمردھی یوجنا‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان پر بی جے پی لیڈران نے تنقید کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے بہتر اور عالمی معیار کے بیت الخلاء بنانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باعزت نام ’عزت گھر‘ کہا جانا چاہیے۔