امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک روس پہنچ گئے

Wait 5 sec.

ماسکو: امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف روس کے دورے پر اچانک ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں اُن کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف کے دورے ماسکو کی تفصیلات کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے، تاہم روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ جہاز بوئنگ ماسکو پہنچ چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ جہاز اس سے پہلے لیٹویا کے دارلحکومت ریگا میں تھا جہاں وہ اینڈریوز ائر فورس بیس سے آیا تھا۔’’ٹرمپ سے زیادہ ایران پر اعتماد ہے‘‘، سابق سربراہ امریکی سی آئی اے جان برینننامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکا کے اہم ترین عہدیدار بیرون ملک روانگی کیلئے اسی بیس کو استعمال میں لاتے ہیں۔