سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحفظ کے نام پر نئے آن لائن فراڈ سے ہوشیار

Wait 5 sec.

نوم پنہ: کمبوڈیا کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحفظ کے نام پر پیسے وصول کر کے فراڈ کرنے والوں سے خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق فراڈ کرنے والے سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کی تشہیر کرتے ہیں اور صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے اکاؤنٹس یا پیجز کو لاک، ڈیلیٹ یا ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔فراڈ کرنے والے بعض اوقات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے نمائندوں سے اپنے تعلق کا جھوٹا دعویٰ بھی کرتے ہیں یا ایسی تکنیکی سہولیات استعمال کرتے ہیں جن سے وہ خود کو قابلِ اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔اتھارٹی نے کہا کہ ایسے افراد صارفین کو خوف زدہ کر کے ان سے پیسے یا حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ صارفین سے پاس ورڈ، او ٹی پی کوڈ اور اکاؤنٹ کے ایڈمن اختیارات بھی مانگ سکتے ہیں۔طالب علم نے اے آئی ہیکر کا حملہ کیسے ناکام بنایا؟ حیران کن انکشافاتھارٹی کے مطابق ایسی درخواستوں پر عمل کرنے سے صارف اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ مستقل طور پر کھو سکتا ہے، اس کے مالی اثاثوں کا غلط استعمال ہو سکتا ہے یا اس کی شناخت چوری کر کے اسے فراڈ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے تحفظ کے نام پر کسی کو پیسے نہ دیں اور اپنا پاس ورڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اجنبی افراد کو اکاؤنٹ کا ایڈمن اختیار بھی نہ دیا جائے۔صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ مشتبہ لنکس پر کلک نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن لازمی فعال رکھیں۔ ایڈمن کی اجازت صرف ایسے افراد کو دی جائے جن پر مکمل اعتماد ہو۔