کویت: کویت کی پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن کی جانب سے رہائشی پتوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری گزٹ ”کویت الیوم” میں شائع ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ441 تارکینِ وطن (غیر ملکیوں) کے رہائشی پتوں کو سول رجسٹر سے حذف کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ اقدام مکان مالکان کے اعلامیے یا متعلقہ عمارتوں کی مسماری کے باعث اٹھایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام 441 افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس اعلان کی اشاعت کے 30 دنوں کے اندر اپنا نیا رہائشی پتہ رجسٹر کروائیں۔مذکورہ افراد پبلک اتھارٹی کے دفاتر جا کر یا ”ساحل” (Sahel) ایپلیکیشن کے ذریعے ضروری دستاویزات جمع کروا کر اپنے نئے پتے کی انٹری کروا سکتے ہیں۔برطانیہ نے کویت کے لیے سفری انتباہ ختم کر دیا1982 کے قانون نمبر 32 کی دفعہ 33 کے تحت، مقررہ 30 دن کی مدت کے اندر نیا پتہ درج نہ کروانے پر فی کس 100 کویتی دینار تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔