مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 2026 کے عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔ اس میں اندرون مملکت کے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 9.5 ملین رہی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوش نصیب عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار767 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے۔ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 57 لاکھ 69 ہزار 271 تک پہنچ گئی جس میں 27 لاکھ 77 ہزار 904 مرد اور 29 لاکھ 91 ہزار 367 خواتین شامل ہیں۔ مردوں کی تعداد 48.2 فیصد اور خواتین کی 51.8 فیصد رہی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین میں سے 86 فیصد ائیرپورٹ، 13.6 فیصد بارڈر کراسنگ اور 0.4 فیصد سی پورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔سعودی عرب نے دمشق میں ویزا سینٹر کھول دیاواضح رہے کہ مملکت نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اتوار 31 مئی 2026 بمطابق 14 ذو الحجہ سے عمرہ ویزے کا اجرا اور زائرین کے مملکت میں داخلے کا آغاز کیا تھا۔